قلعہ عبداللہ ،دوگروپوں میں تصادم ، 6افراد زخمی

قلعہ عبداللہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ،تفصیلا ت کے مطابق قلعہ عبداللہ بازار کے علاقے میں حبیب اللہ نورزئی گروپ اور مامک غبیزئی گروپ کی جانب سے کئی گھنٹوں تک جدید اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے باعث 6 افراد زخمی ہو گئے، فائرنگ کی وجہ ست سینکڑوں افراد گھروں میں محسور ہو کر رہ گئے ، فائرنگ کی وجہ سے حبیب اللہ گروپ میں زخمی ہونے والے افراد میں حبیب اللہ ولد دوست محمد قوم نورزئی سکنہ لمڑان پشین بازار،عطاللہ ولد سعداللہ نورزئ، محمد اشرف نورزئی ،کلیم للہ نورزئی ،فضل الدین ولد سراج الدین کاکڑ شامل ہیں ،جبکہ مامک گروپ میں زخمی نظام الدین ولد حاجی حیات غبیزئی شامل ہے ۔علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔فائرنگ اور بھاری ہتھیاروں کے استعمال سے پورا علاقہ دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے گھونج اٹھا ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ کی سرکردگی میں لیویز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔ علاقے میں لیویز کی مزید نفری سمیت ایف سی کوبھی طلب کرلیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں