نال نادرا آفیسر اور عملے کے رویہ کے خلاف عوام سراپا احتجاج

نال(انتخاب نیوز)خضدار کے علاقے نال میں نادرا آفیسر اور عملے کے رویہ کیخلاف عوام سراپا احتجاج ۔ روزانہ صبج سے شام تک انتظار کرکے خالی ہاتھ واپس جانا پڑتا ہے کئی روز چکر لگانے کے بعد عوام کی صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور آج نادرا آفس کے سامنے نادرا آفیسر عبدالصمد ودیگر عملے کے خلاف روڈ بند کر دیا گیا ہے عوام کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو نادرا آفیسر عبدالصمد اور نواز کے تبادلے تک سی پیک شاہراہ بند کردیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں