بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ بارش
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،خیبرپختونخوا سمیت دیگر علاقوں میں تیز بارش اورژالہ باری ہوئی ،فصلوں کو نقصان پہنچا ۔اسلام آباد سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز اور آہستہ بارش کا سلسلہ جاری رہا جو 3 سے 4 روز تک جاری رہے گا۔مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جس کے باعث گندم کی فصل کو نقصان پہنچا۔خیبر پختونخوا کے بھی مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق حکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ تک اسلام آباد ،سندھ ، پنجاب، بلوچستان ،خیبر پختو نخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں تیزبارش کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments