محکمہ زراعت ریسرچ میں کمیشن کی اسامیوں پر بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں، بلوچستان بیروزگار یونین

پنجگور :محکمہ زراعت توسیع و ریسرچ بلوچستان بےروزگار ایسوسی ایشن پنجگور کے رہنما ایم فل اسکالر سلمان عادل ،صعیب صمد ،اسلام بلوچ ،عمران امیر،سلمان پیرجان ،امتیاز الہی ،،زوہیب فدا،منصب علی نے اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر بلوچستان، وزیر زراعت بلوچستان اور سیکرٹری زراعت سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بڑی مشقت سے ڈگری حاصل کرکے آج بےروزگاری کی وجہ سے نان شبینہ کے محتاج بن گے ہیں انہوں نے کہا کہ 2019 کے بعد محکمہ زراعت ریسرچ میں کمیشن کے ذریعے اسامیاں نہیں آرہی بلکہ افسوس اس بات کا ہے محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران کمیشن کی پوسٹوں پر اپنے منظور نظر کلرکس، لیب اسسٹنٹ کو پروموشن دیکر ہماری حق تلفی کررہے ہیں جو ڈگری ہولڈر کے ساتھ ظلم عظیم ہے انہوں نے کہا کہ زرعی کالج پنجگور و زرعی کالج کوہٹہ کے درجنوں آسامیاں فوری طور پر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پر کیا جائے انہوں نے کہا اس وقت بلوچستان بھرکے زرعی ڈگری ہولڈر کی تعداد چھ ہزار سے زاہد تجاوز کرگئی ہے اتنی بڈی تعداد میں ڈگری ہولڈرز کے بےروزگار ھونا حکومت کے لے سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت بلوچستان نے محکمہ زراعت توسیع و ریسرچ کے آسامیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پر نہ کی تو بلوچستان کے محکمہ زراعت کے چھ ہزار بے روزگار ڈگری ہولڈر ایسوسی ایشن احتجاج کرنے پر مجبور ھونگے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ زمہ دار ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں