سعودی عرب نے نو ملکوں کیلئے پروازوں کی آمد و رفت روک دی

ریاض:سعودی عرب نے ایک اعلان مین کہا ہے کہ مملکت کے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر عارضی طور پر متعدد ممالک کے سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر روک لگانے کے واسطے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین سے لوگوں کی آمد کو صرف فضائی راستوں تک محدود کر دی تھی۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم افراد کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سعودی حکومت نے 9 ممالک کے لیے سفر پر عارضی پابندی کا اعلان کیا ہے۔ اسی طرح ان ممالک سے آنے والوں کا مملکت میں داخلہ بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ ان افراد کے داخلے پر بھی پابندی ہو گی جو مملکت آمد سے قبل 14 روز کے دوران ان ممالک میں موجود تھے۔ ان 9 ممالک کے نام یہ ہیں: متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، لبنان، شام، جنوبی کوریا، مصر، اطالیہ اور عراق،اسی طرح سعودی عرب نے مملکت اور مذکورہ ممالک کے درمیان فضائی اور سمندری سفر کا سلسلہ بھی روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں