موضع ہنہ کوئٹہ کے ز مینداروں کو اراضی منتقلی کے جعلی دستاویز پر کارروائی کی جائے، متاثرین

کوئٹہ: ہنہ اوڑک کے زمیندار نصیب اللہ بازئی، حاجی عبدالحمید ، دوست محمد اور عبدالواسع نے صوبائی حکومت اعلیٰ حکام نیب انٹی کرپشن ایف آئی اے اور انٹیلی جنس اداروں سے اپیل کی ہے کہ موضع ہنہ کے زمینداروں کی زمینوں کی غلط سیٹلمنٹ کر کے ڈی ایچ اے اور اداروں کیلئے بدنامی کا باعث بننے والے خالد حسین اور طالب حسین سے تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا کر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ موضع ہنہ کی بلا پہمودہ اراضی کی جو سیٹلمنٹ ہوئی ہے اس میں غلط انتقالات کئے گئے ہیں، اس حوالے سے اس وقت کے قانون گو حسیب اللہ کھوسہ نے اقرار کیا ہے کہ موضع کے اس سیٹلمنٹ پر میرے دستخط نہیں مذکورہ دونوں افراد نے یہ جعل سازی کے ذریعے کام کروائے ہیں اس کا نوٹس لیا جائے انہوں نے کہا کہ 17ایکڑ اراضی کا سودا کیا اب ان لوگوں کو اقرار نامہ اور نا انتقالات دیئے جا رہے ہیں بلکہ انہیں دھمکیاں دی جاتی ہیں، جس طرح ڈی ایچ اے کو بغیر کسی لینڈ پروائڈر اور ایم او یو کے ٹرانسفر کیا اس کی تحقیقات کر کے حقائق سامنے لائیں اور لوگوں کیساتھ ہونے والے نا انصافی کی روک تھام کو یقینی بنا کر لوگوں کو انصاف فراہم کیا جائے تاکہ لوگوں میں پائی جانے والے بے چینی ختم ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں