کوئٹہ سے نامعلوم شخص، ژوب سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے بچے کی لاش برآمد

کوئٹہ، ژوب (این این آئی) کوئٹہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد کر لی گئی ۔ پو لیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علا قے اغبرگ کلی حاجی برکت روڈ کے کنارے سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جسے شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔ دریں اثنا گزشتہ پانچ دن سے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے بچے کی لاش مل گئی بچہ مسعود خان کی لاش لیویز فورس کے نوجوانوں نے کلی نریزی کے قریب پانی سے نکال لی لیویز فورس کے نوجوانوں نے گزشتہ پانچ روز دن رات ایک کرکے محنت کی لاش کو لانے کیلئے ایمبولینس روانہ کردی ضلعی انتظامیہ خصوصاً لیویز جوانوں کی پانچ روز مسلسل آپریشن کامیاب ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں