پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت قتل قرار

واشنگٹن:امریکا میں سیاہ فام شہری کی موت کو پوسٹ مارٹم رپورٹ میں قتل قرار دے دیا گیا۔ مقتول کو حراست اور تشدد کے دوران دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ سرکاری پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق جارج فلائیڈ کو دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔ جبکہ رپورٹ میں گردن سختی سے دبانے کی تصدیق بھی ہوگئی ہے۔مقتول کو پہلے سے دل کی بیماری تھی۔قبل ازیں جارج فلائیڈ کے اہل خانہ کی جانب سے کرائے گئے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں بھی موت کی وجہ گردن اور کمر کو دبانا قرار دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد امریکا کے کئی شہروں میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں