لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما اظہر مشوانی کو پیش کرنےکا حکم دیدیا

راولپنڈی (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اظہر مشوانی کی گمشدگی کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مغوی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔مغوی اظہر مشوانی کی والدہ کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے صوبائی حکومت، آئی جی پولیس، ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے ڈائریکٹر سائبر ونگ اور ایس ایچ او گرین ٹان لاہور کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے 28 مارچ تک مغوی کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں