کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ہوٹل مالکان کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلعی انتظامیہ حکام کی لاپرواہی کے سبب کوئٹہ کراچی شاہراہ پرہوٹل مالکان کی من مانیاں جاری،مہنگے داموں غیرمعیاری اورباسی کھانے فراہم کرکے مسافروں کو لوٹ رہے ہیں ، ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی کاکوئی نظام نہیںہے، دوران سفرروزہ داروں کومشکلات درپیش ، حکام بالاسے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی روٹ پر چلنے والی مسافربسیں خضداراوردیگر مقامات پرمسافروں کے کھانے کیلئے اسٹاپ کرتے ہیںجہاں پرسرکاری نرخنامہ نہیں ہوتااورہوٹل مالکان من مانے نرخ پرمسافروں کو غیرمعیاری اورباسی کھانافراہم کرتے ہیں۔سوشل میڈیاپروائرل ہونے والے پیغام میںایک مسافرنے بتایاکہ وہ گزشتہ دن کوئٹہ کراچی روٹ پرمسافر بس سحری کیلئے سپرشاشان نامی ہوٹل میںرک گئی جہاں پر کوئی سبزی دال نہیںتھابلکہ چکن اورمٹن قورمہ کے نام پر دوروٹی کیساتھ سالن کی پلیٹ 750سے 800روپے میں فروخت کی جارہی تھی، انہوں نے بتایاکہ اکثرغریب لوگ بس میں سفرکرتے ہیں اورمسافروں کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے کہ وہ مہنگے داموں کھاناکھائیں جبکہ ہوٹلوں میں سرکاری نرخنامہ کہیں بھی نظرنہیں آتااوریہ مسافروں سے لوٹ مارکرتے ہیں اوررمضان کے مبارک مہینے میں بھی انصاف نہیں کرتے جوباعث تشویش ہے، انہوں نے بتایاکہ کوئٹہ کراچی روٹ پرہوٹلوں میں صفائی ستھرائی کامکمل فقدان ہے ، میلے کچیلے کپڑے پہنے ویٹرمسافروں کیلئے کھانے پینے کی اشیا لاتے ہیں جن کے کپڑوں سے بھی بدبوآتی ہے مگرلوگ کیاکریں روزے کی حالت میں یہاں کھانے پینے کیلئے مجبورہوجاتے ہیں۔ دوسری جانب ان ہوٹلوں میں بس ڈرائیوروں کیلئے صاف ستھرے اوربہترین کھانے تیارکئے جاتے ہیںجس کاخمیازہ مسافروں کوبھگتناپڑتاہے۔ یہی صورتحال کوئٹہ تفتان، کوئٹہ سبی، کوئٹہ اسلام آباد، کوئٹہ لاہوراوردیگر روٹس پرچلنے والے ہوٹلوں کی بھی ہے جہاں پر گندگی کے علاوہ مسافروں کی لوٹ مارکی جاتی ہے اورانہیں پوچھنے والاکوئی نہیں ہے ۔ انہوں نے وزیراعلی بلوچستان ودیگر حکام بالاسے اپیل کی کہ کوئٹہ کراچی ودیگرروٹس پرقائم ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کاجائزہ لے کرسرکاری نرخنامہ جاری کرکے اس پر عملدرآمد کروایاجائے تاکہ مسافروں کومعیاری کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں