اسرائیل مسجد اقصیٰ کو نمازیوں سے خالی کرنے کی کوشش کر رہا ہے،اسلامی سپریم کونسل
بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)بیت المقدس میں اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے نمازیوں کی استقامت اور ثابت قدمی کی بدولت اسرائیل مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اپنے سازشی منصوبوں میں ناکام رہا ہے۔صبری نے الاقصی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں وضاحت کی کہ اسرائیل مسجد الاقصیٰ کو نمازیوں سے خالی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قابض ریاست کا مقصد مسجد اقصیٰ کی وقتی اور مقامی تقسیم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قابض ریاست مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اپنے مذموم عزائم کو پورا نہیں کرسکے گی اور دشمن کے تمام عزائم ناکام ہوں گے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ آباد کار اسرائیلی افواج کے تحفظ کے بغیر الاقصی پر حملہ کرنے کی جرت نہیں کرتے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی حکومت قبلہ اول پر دھاووں کی ذمہ دار ہے ۔ آباد کاروں کے بڑے گروہوں نے اسرائیلی فوج کی سخت حفاظت میں مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا اور اعتکاف میں موجود لوگوں وہاں سے نکالنے کی کوشش کی گئی۔


