اوستہ محمد ،نادرا کا دفتر سہولت کی بجائے وبال جان بن گیا

اوستہ محمد(یو این اے ) نادرا کا دفتر سہولیت کی بجائے وبال جان بن گیا، لوگوں کی جو تذلیل ہو رہی ہے وہ قابل مذمت ہے حکام نوٹس لے تفصیلات کے مطابق عوامی حلقوں اور خاص کر کے خواتین نے شکایت کی کہ نادرا آفیس لوگوں اور خاص کر کے خواتین کے لیے وبال جان بن گئی ہے چار چار دن تک ٹوکن نہیں ملتا اگر اتفاق سے یا شفارش پر ٹوکن مل گیا تو اندر ہر بہانہ بازی ہوتی ہے پھر اس خاتون کو واپس جانا پڑتا ہے۔عوامی حلقوں اور خواتین نے مطالبہ کیا کہ وہ اس ظلم زیادتی کا ازالہ کریں اور خود ساختہ رش کروانے کا نوٹس لیں تاکہ اس طرح نہ ہو جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں