پشاور، ہزار خوانی میں شہریوں نے مفت سرکاری آٹے کا ٹرک لوٹ لیا

پشاور (انتخاب نیوز) پشاور کے علاقہ ہزار خوانی میں شہریوں نے مفت سرکاری آٹے کے ٹرک پر دھاوا بول دیا، پولیس اور ضلعی انتظامیہ بھی بے بس دکھائی دیے۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے مفت آٹے کی تقسیم کے سلسلے میں پشاور میں مزید پوائنٹس قائم کردیے ہیں تاکہ عوام کو سستے آٹے کے حصول میں آسانی ہو۔ محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کے مطابق آٹے کی تقسیم کیلئے ہزار خوانی پارک اور حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں مراکز قائم کردیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے نئے آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چودھری نے بزرگ شہری کو آٹا دے کر نئے ڈسٹری بیوشن مرکز سے آٹے کی تقسیم شروع کی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے شہریوں سے آٹے کے حصول میں درپیش مشکلات سے متعلق دریافت کیا اور ان مشکلات کو فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ چیف سیکرٹری کے مطابق معذور افراد، خواتین اور بزرگ شہریوں کیلئے الگ کاو¿نٹرز بنائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں