پنجگور ٹریفک حادثے میں ایک جاں بحق، ایک زخمی، فائرنگ سے ایک شخص قتل

کوئٹہ: پنجگور میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنچگور میں ناگ کے مقام پر حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ریحان خالد جاں بحق اور اسکا ساتھی زوہیب زخمی ہوگیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا، ہلاک ہونے والا شخص پی پی ایچ آئی کا ملازم بتایا جاتا ہے ،لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقے منگچر میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی۔ لیویز ذرائع کے مطابق منگچر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبداللطیف ولد حاجی سلطان محمد قوم محمدحسنی سکنہ نگور گہریزئی منگچر کو زخمی کردیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او لیویز تھانہ منگچر علی اصغر نیچاری و لیویز فورس جائے وقوعہ پہنچے، زخمی آر ایچ سی مندے حاجی سے ابتدائی طبی امداد دیکر کوئٹہ ریفر کردیا، مزید تفتیش لیویز کررہی ہے واقعہ آپسی قبائلی تنازع کا شاخسانہ بتایا جاتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں