گوادر میں انتظام سے زیادہ انتقام، سستا بازار کے نام پر عوام کو دھوکا دیا جارہا ہے، حسین واڈیلا

گوادر :ضلعی انتظامیہ کا گوادر میں سستا بازار کے نام پر عوامی دھوکے کا تسلسل برقرار ہے، کارکردگی صفر دکھاوا اور کرپشن سو فیصد، گوادر انتظامیہ کا عوام کے ساتھ کب تک مذاق چلے گا۔ بدترین انتظامی سربراہ کا بدترین عوام دشمن نظام جاری، انتظام سے زیادہ انتقام پر توجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی چیئرمین حق دو تحریک بلوچستان حسین واڈیلہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔تفصیلات کے مطابق حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی چیئرمین واجہ حسین واڈیلہ نے اپنے ایک بیان میں ضلع گوادر کے ڈپٹی کمشنر کی دھوکے اور دکھاوے پر مبنی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گوادر میں انتظام سے زیادہ انتقام پر توجہ دے رہی ہے کہ کس طرح عوام اور عوامی رہنماو¿ں کو ذہنی اذیت دیا جائے ۔واجہ حسین واڈیلہ نے کہا کہ ضلع گوادر کی تاریخ کے سب سے بدترین ضلعی انتظامیہ کے سربراہ کی کارکردگی صفر جبکہ دکھاوا اور کرپشن سو فیصد ہے. ان کی گوادر میں تعیناتی کا مقصد اب عوام کے سامنے واضح ہوگیا ہے. دوسری جانب دھوکے اور دکھاوے کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوادر نے سستا بازار کے نام پر اپنے آقاو¿ں کو خوش کرنے کے ساتھ گوادر عوام کے ساتھ بھی بدترین دھوکہ کرکے کروڑوں روپے ہڑپنے کا منصوبہ بنایا ہے لیکن عوام اب ان کو چین سے بیٹھنے نہیں دے گا بلکہ ہر ظلم کا حساب لے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں