چمن، پولیس کا نجی گھی فیکٹری پر چھاپہ، مشکوک جانوروں کی ہڈیاں چربی اور سینکڑوں لیٹر کچا گھی برآمد

چمن(یو این اے ) چمن بائی پاس روڈ پر پولیس کا نجی فیکٹری پر چھاپہ مشکوک جانوروں کی ہڈیاں چربی اور سینکڑوں لیٹر کچا گھی برآمد کر کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا، معاشرے میں ایسے ناسور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا جو انسانی زندگیوں سے کھیلتے ہیں۔ ڈی پی او محمد علی کاسی چمن میں بائی پاس روڈ پر پولیس کا نیجی فیکٹری پر چھاپہ مشکوک جانوروں کی ہڈیاں چربی اور سینکڑوں لیٹر کچا گھی برآمد کر کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی پی او محمد علی کاسی نے بتایا کہ سحری کے وقت بائی پاس روڈ گوداموں میں کاروائی کی گئی کاروائی ایس ایچ او احسان الحق اور دیگر آفسرز نے حصہ لیا ۔ پولیس جب نیجی فیکٹری پہنچی تو ہر طرف بدبو اور تعفن تھا جبکہ کتے ہڈیوں کے اوپر تھے پولیس نے گھی کے 5 بھرے ہوئے کین اور مرے ہوئے مشکوک جانوروں کی ہڈیوں سمیت جلی ہوئی چربی برآمد کر لی ہیں۔ جبکہ گرفتار مملزمان سے تفتیش جاری ہیں انہوں نے بتایا کہ کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ،جانوروں کی ہڈیوں کے امبار، گھی کنستر اور پکانے کے آلات کو برآمد کرتے ہوئے تمام اشیا کو تھانے منتقل کیا گیا۔ معاشرے میں ایسے ناسور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا جو انسانی زندگیوں سے کھیلتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں