وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسف زئی کو بیرون ملک سے دھمکیاں ملنے لگیں
کوئٹہ (یو این اے) وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسف زئی کو دھمکیاں ملنے لگیں۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسف زئی کو غیرملکی نمبرز سے فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بابر یوسف زئی کی جانب سے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعترازاحمد گورایا کے ہمراہ پریس کانفرنس کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ پریس کانفرنس کے بعد بابر یوسفزئی کو مختلف نمبرز سے فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جانے لگی ۔
Load/Hide Comments


