پاکستان بحریہ کا جہاز امدادی سامان لے کر شام کی بندرگاہ پہنچ گیا

اسلام آباد(صباح نیوز)پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس معاون زلزلہ زدگان کیلئے امدای سامان لے کر شام کی بندرگاہ لطاکیہ پہنچ گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امدادی سامان میں متاثرین کیلئے خیمے، کمبل، راشن اور گرم کپڑے شامل ہیں۔ شام کی بندرگاہ پہنچنے پر لطاکیہ کے گورنر، پاکستانی سفیر اور شام کے دیگر اعلی سول و عسکری حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔پی این ایس معاون امدادی سامان لیکر شام پہنچنے والا پاک بحریہ کا دوسرا جہاز ہے۔ پاک بحریہ کا پہلا جہاز پی این ایس نصر شام میں امدادی سامان کی ترسیل مکمل کر چکا ہے۔پاکستانی قوم مصیبت کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں