افغان فورسز نے ہلمند اور بغلان میں ہتھیاروں کے ذخیرے دریاف کرلیے

کابل : افغان سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران جنوبی ہلمند اور شمالی بغلان صوبوں میں ہتھیاروں کے ذخیرے دریافت کیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان انسداد انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے ضلع گریشک میں آپریشن کر کے مختلف قسم کے ہتھیاروں اور گولہ بارود پر مشتمل ہتھیاروں کا ذخیرہ دریافت کیا ہے ۔ جس میں میں نو کلاشنکوفیں، چار مشین گنیں، ایک پستول، راکٹ اور مارٹر بارودی سرنگیں، واکی ٹاکی کے تین سیٹ اور ہزاروں گولیاں اور کارتوس شامل ہیں۔مزید برآں، جی ڈی آئی کے اہلکاروں نے ہمسایہ صوبے نمروز سے راکٹ سے چلنے والا دستی بم، مارٹر ہتھیار، اے کے 47 کا پانچ ذخیرہ اور ہزاروں گولیاں بھی برآمد کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں