بلوچستان میں خواتین افسران کو اہم پوسٹوں پر تعینات نہیں کیا جاتا، الگ ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جائے، شکیلہ نوید دہوار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں بی این پی کی رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید قا ضی نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر گاہ صوبہ کہ تمام اضلاع دور دراز علاقوں پر مشتمل ہیں اور اس وقت خواتین کی ایک کثیر تعداد صوبہ کے تمام اضلاع کے مختلف محکموں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہےں لیکن ان کے لئے اب تک کوئی الگ ڈائریکٹو ریٹ قائم نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کو اپنے کسی بھی چھوٹے مسئلے کو حل کر نے کے لئے کوئٹہ کے چکر لگانے پڑ تے ہیں جس کی وجہ انہیں سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ تا ہے ۔ لہٰذا یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ وہ ڈیژن سطح پر خواتین کے لئے الگ ڈائریکٹو ریٹ قائم کر نے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے اور اس کی ابتداءبا قاعدہ طورپر محکم تعلیم سے کی جائے اور بتدریج تمام محکموں تک اس کا دائرہ کار وسیع کیا جائے اور ان میں خواتین عملے کی تعینا تی کو یقینی بنایا جائے مزید براں تمام محکموں میں خواتین کا مخصوص کوٹہ5فیصد سے بڑھا کر 33فیصد کیا جائے۔قرار داد کی موضونیت پر بات کرتے ہوئے شکیلہ نوید دہوار نے کاہ کہ بلوچستان میں خواتین افسران کو اہم پوسٹوں پرتعینات نہیں کیاجاتا صوبے میں صنف کی برا بری پرتوجہ دی جائے،قرار داد کی حمایت کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری ماہ جبین شیران نے کہا کہ خواتین کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں قرار داد کو ایوان کی مشترکہ قرار داد کے طور پر منظور کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں