وزیراعلیٰ بلوچستان کا پنجگور کے 5معذور بچوں کا علاج حکومتی خرچ پر کرانے کا اعلان
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پنجگور کے رہائشی کے معزور بچوں کے حوالے سے سوشل میڈیا کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے داد جان کے پانچ معذور بچوں کا حکومتی خرچ پر علاج کرانے کا اعلان کیا ہے وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو داد جان سے فوری رابطہ کر کے معذور بچوں کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو فوری سمری ارسال کرکے اخراجات کی منظوری حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
Load/Hide Comments


