برمش یکجہتی کمیٹی کا کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان

کوئٹہ(انتخاب نیوز)برمش یکجہتی کمیٹی کا کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان تفصیلات کے مطابق برمش یکجہتی کمیٹی نے کل 4جون کو کوئٹہ میں سانحہ ڈنک کے خلاف اور برمش کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ تربت ڈنک واقعے کے خلاف ہو رہا ہے جس میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد نے بلوچی روایات کے برخلاف چادر و چاردیواری کو پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس کر خاتون ملک ناز کو گولی مار کر قتلکر دیا جبکہ ان کی معصوم بیٹی برمش کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔ برمش گولی لگنے سے زخمی ہوئی تھی جس کو کراچی منتقل کیا گیا تھا جو آج ہسپتال سے ڈسچارج ہوئی تھی۔ برمش کے حق میں بلوچستان بھر میں احتجاجوں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ برمش یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام کراچی میں بھی حتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا جبکہ کوئٹہ میں احتجاج کا اعلان برمش یکجہتی کمیٹی شال کی جانب سے کیا گیاہے جس کو مختلف سیاسی و سماجی اور انسانی حقوق کے اداروں نے سپورٹ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج کا حصہ بن کر برمش کو انصاف فراہم کرنے اور بلوچ سماج میں موجود جرائم پیشہ افرا د کے خلاف آواز اٹھائیں ایچ آر سی پی کی چیئرپرسن بی بی گل بلوچ نے ایک ویڈیو پیغام میں کوئٹہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج کا حصہ بنکر برمش کو انصاف فراہم کرنے کیلئے آواز اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں