الیکشن سوموٹو کیس کی سماعت فل کورٹ کے ذریعے سے کی جائے، جوڈیشل کمیشن

کوئٹہ:ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ تناظر میں الیکشن سوموٹو کیس کی سماعت فل کورٹ کے ذریعے سے کی جائے بار بار بینچ ٹوٹنے کے بعد مخصوص بینچ سے فیصلہ کرانے سے سپریم جوڈیشری کا ساکھ متاثر ہوگا ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت کروڑوں پاکستانی عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں اور بار بار بینچ ٹوٹنے سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں آج بھی پاکستان کے عوام میڈیا وکلاءچیف جسٹس آف پاکستان سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ اس کیس میں فل کورٹ کی تشکیل کیوں نہیں کی جاتی فل کورٹ کی تشکیل کیلئے پاکستان کے تمام سیاسی جماعتوں کے علاوہ پاکستان بار کونسل اور صوبائی بارکونسلز کا بھی مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان فوری طور پر فل کورٹ تشکیل دے من پسند بینچ کے فیصلے سے ملک میں انتشار اور انارکی پھیل سکتی ہے اور سپریم کورٹ کے ساکھ اور عدلیہ کی آزادی پر سوال اٹھ سکتے ہیں بیان میں کہا کہ ملک بھر کے ہزاروں وکلاءملک میں آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں آزاد باوقار عدلیہ پر یقین رکھتے ہیں چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ موجودہ الیکشن سوموٹو کیس کی سماعت فل کورٹ کے ذریعے کرے کسی بھی سیاسی جماعت کو کسی جحج کے جانبداری پر کوئی اعتراض آئے تو انہیں بینچ سے علیحدہ ہونا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں