گوادر، اسکول ہیڈ ماسٹر کے تشدد سے پانچویں جماعت کا طالب علم زخمی

گوادر (یواین اے) گوادر کے علاقے گورنمنٹ ہائی اسکول رئیسانی بازار میں اسکول کے ہیڈ ماسٹرکے تشدد سے پانچویں جماعت کا طالب علم زخمی ہوگیا۔ گورنمنٹ ہائی اسکول رئیسانی بازار جیونی کے ہیڈماسٹر کا پانچویں جماعت کے طالب علم پر بیدردی سے تشدد کرنے کی تصویر سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی، تصویر میں بچے کی پیٹ پر تشدد کے واضح نشانات پائے گئے متاثرہ بچے کی فیملی نے محکمہ ایجوکیشن کے بالا افسران سے سوال کیا ہے کہ کیا اسکولوں میں معصوم بچوں پر بیدردی سے تشدد کرنے کا رواج ابھی بھی موجود ہے فیملی نے محکمہ ایجوکیشن کے بالا افسران سے اس واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں