کوئٹہ کسٹمز نے ایک ماہ میں1 ارب روپے سے زائد مالیت کا سمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیا
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کسٹمز نے ایک ماہ کے دوران1ارب 10کروڑ روپے مالیت کی اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنادی۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے مارچ کے مہینے میں اسمگلروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کر تے ہوئے ایک ارب دس کروڑ روپے سے زائد کا غیر ملکی سامان اسمگلنگ کی مد میں بر آمد کیا۔ جس میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ،178 کلوگرام چرس، پٹرول ڈیزل، چھالیہ، سیگریٹس، چینی، ٹائرز، پتی اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق بر آمد کئے گئے سامان کی قیمت 1ارب10کروڑ روپے بنتی ہے۔ترجمان کے مطابق زیا دہ تر کاروائیاں نو شکی، چاغی اور کوئٹہ میں کی گئیں ہیں ترجمان کے مطابق کسٹمز حکام نے نامعلوم اسمگلروں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ہے ۔
Load/Hide Comments


