نوشکی، نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
نوشکی (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا مقتول کے لواحقین کا میت کے ہمراہ آر سی ڈی شاہراہ پر احتجاج تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تین بجے آر سی ڈی شاہراہ پر واقع محفل ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمدحیات نامی شخص کو قتل اور ان کے ساتھی محمد یعقوب جمالدینی کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے واقعے کے خلاف مقتول محمد حیات گرگناڑی کے لواحقین نے ہفتے کے روز میت کے ہمراہ آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دیا جس سے کوئیٹہ تفتان قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی اور گاڈیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی رمضان المبارک میں مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ایس پی عبدالروف بڑیچ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے ہمراہ لواحقین سے مزاکرات کی اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کی یقین دہانی پر لواحقین نے پرامن انداز میں احتجاج ختم کردیا اس موقع پر بی این پی کے سنٹرل کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما موجود تھے۔


