شمالی کوریا کی اہم جوہری سائٹ پر اعلی درجے کی سرگرمی دیکھی گئی، امریکی تھنک ٹینک

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی اہم جوہری سائٹ پر اعلی درجے کی سرگرمی دیکھی گئی ہے۔ امریکی رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ امیجز میں شمالی کوریا کی یونگ بیون جوہری سائٹ پر سرگرمی دیکھی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی جوہری سائٹ پر سرگرمی 3 اور 17 مارچ کے سیٹلائٹ امیجز میں دیکھی گئی ہے۔امریکی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کچھ دنوں پہلے بم فیول کی پروڈکشن بڑھانے کے احکامات دیئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں