حب، کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن میں کیبلز میں آگ بھڑک اٹھی، سیکڑوں فیکٹریوں کو بجلی فراہمی معطل
حب (انتخاب نیوز) Kالیکٹرک گرڈ اسٹیشن سے حب انڈسٹریل ایریا کو بجلی فراہم کرنے والے کیبلز میں آگ بھڑک اٹھی 4 کیبل جل کر خاکستر ہوگئے حب کے صنعتی ایریا کو بجلی کی سپلائی معطل سینکڑوں فیکٹریوں کا پہیہ جام پیداواری عمل رک گیا اس حوالے رابطہ کرنے پر لیڈا حکام کے مطابق لیڈا کی ٹیکنیکل ٹیم وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور کیبلز کی مرمت و بجلی کی بحالی کا کام کیا جارہا ہے۔
Load/Hide Comments


