سریاب میں گیس کی بندش کیخلاف احتجاج

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سریاب میں گیس کی بندش و پریشر میں کمی کیخلاف سریاب روڈ پر مکینوں کا احتجاج سریاب روں کو دومقامات فیض آباد تا ولیج ایڈ اور بی بی زیارت پرروکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہ کو بند کردیا گیا احتجاجی مظاہرے میں خواتین نے بھی شرکت کی سریاب روڈ ٹریفک کی بندش کے باعث عوام کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا مظاہرین کا کہنا تھا کہ سردیوں میں تو ویسے بھی سریاب میں گیس میسرنہیں اب توموسم بہتر ہے لیکن حکام کی جانب سے ہمیں گیس نہیں دی جارہی ہے جبکہ بھاری بھر کم بل بھیج دیا جاتا ہے گیس پریشر کوفوری طور پر بحال کیا جائے۔
Load/Hide Comments