جامعہ تربت کا چودھواں اکیڈمک کونسل اجلاس، تدریسی و تنظیمی امور زیر بحث

تربت (صباح نیوز) جامعہ تربت کی اکیڈمک کونسل کاچودھواں اجلاس یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس روم میں منعقد ہواجس کی صدارت جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد نے کی۔اجلاس میں کونسل کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔وائس چانسلر ڈاکٹر جان محمد نے یونیورسٹی کی ترقی میں اکیڈمک کونسل کے ارکان کی کردارکوسراہتے ہوئے کہا کہ کونسل کے معزز اراکین کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز مستقبل میں یونیورسٹی کی تعلیمی ترقی پر دور رس اثرات مرتب کریں گے۔ جامعہ تربت کے رجسٹرار گنگزار بلوچ نے اجلاس کے ایجنڈا آٹمز اراکین کے سامنے غور و خوض اورضروری فیصلہ کے لیے پیش کیے۔ کونسل نے پچھلے مختلف اجلاسوں کے منٹس کی توثیق کے علاوہ دیگرمختلف تعلیمی اموربحث ومباحثے کے بعدنمٹائے جن میں جامعہ تربت کے ساتھ ملحق کالجز،ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامزکے کریکیولم،سیشن 2020_22اورسیشن 2021_23 کے اے ڈی اے/اے ڈی ایس پروگرامز کے امتحانات، انڈرگریجویٹ رولز2023میں مجوزہ ترامیم،کورس کوڈنگ گائیڈلائنز،اوورسیزپاکستانیوں کے بچوں کے لئے سیٹین مختص کرنا اور سپرنگ سیشن 2023اورآگے کے لئے فیس آسٹرکچرپر نظرثانی کرنا شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں