وزیر اعلیٰ بلوچستان نے 5ہزار ایکڑ اراضی کے مالکانہ حقوق شہریوں کو دیدئے
کوئٹہ (خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کو وہ دیرینہ مسائل حل کئے ہیں جن کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی یہاں اگر بات ریکوڈک کی جائے یہ پھر انکے صوبے کے وسائل کے تحفظ کے حوالے سے ڈوٹوک موقف کی وزیراعلیٰ کا ہر اقدام یقیناً لائق تحسین ہے انکے تمام فیصلوں میں عوامی مفاد کا عنصر مقدم نظر آتا ہے صوبائی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ایک بار پھر عوامی وزیراعلیٰ کا تاثر دیتے ہوئے وہ تاریخی فیصلہ کیا جو پچھلے چالیس سال سے التواء کا شکار تھا اور سابقہ وزراء اعلیٰ بھی اس اہم اور دیرینہ مسئلہ کو حل کرنے میں ناکام نظر آئے وزیراعلیٰ نے ڈیرہ مراد جمالی میں 5050 ایکڑ اراضی پر آباد شہریوں کو اراضی کے مالکانہ حقوق دینے کی منظوری دے دی اس اراضی میں زرعی زمینیں، دوکانیں اور گھر شامل ہیں جبکہ اس اراضی میں سرکاری محکموں کے دفاتر بھی شامل ہیں وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد متعلقہ اراضی پر وہاں آباد لوگوں کو زمین کی اونر شپ مل جائیں گی وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے قبل مرحوم میر ظفر اللہ خان جمالی سابق وزیر اعظم پاکستان اور نصیر آباد ڈویڑن سے بہت سی قد آور شخصیات اس صوبے کی سیاست میں کلیدی عہدوں پر فائز رہی ہیں لیکن شائد اس اہم کام کا سہرا اللہ تعالیٰ نے میر عبدالقدوس بزنجو کے سر ہی باندھنا تھا جنہوں نے عوامی امنگوں کے عین مطابق اور صوبے کے وسیع تر مفاد میں پورے خلوص دل سے یہ فیصلہ لیا یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ہر وزیراعلیٰ کو اپنی مضبوط ٹیم اور باصلاحیت کابینہ پر فخر ہوتا ہے یہ کامیابی انکی ٹیم اور کابینہ کی بھی ہے جنہوں نے ہر فیصلہ اور ہر قدم ہمیشہ عوام کی خدمت اور صوبے کی اجتماعی فلاح و بہبود کے تناظر میں لیا ہے اور عوامی خدمت کے منشور کو فروغ دیا


