چاغی میں دو گروہوں میں تصادم، 7 افراد زخمی
چاغی (آن لائن) چاغی کے علاقے لیجے کاریز میں دو گروہوں میں تصادم، 7 افراد شدید زخمی۔ چاغی کے علاقے لیجے کاریز میں دو گروہوں میں تصادم پر احمد شاہ سمیع اللہ، عصمت اللہ محمد قاسم، حکمت اللہ نصر اللہ اور عصمت اللہ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق دو گروہوں کے درمیان تصادم، چاقوں، ڈنڈوں، آہنی اوزار کے وار سے 7 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں آر ایچ سی چاغی میں طبی امداد دی گئی۔ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہیں، جنہیں کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے، مزید تفتیش چاغی انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


