گواش کے علاقے کو نوگو ایریا بنادیا گیا ہے ،ثناءبلوچ
کوئٹہ :رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے کہا کہ گزشتہ روز گواش روڈ خاران میں ناخوش گوار واقع کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر سوچے سمجھے سازش کے تحت خاران کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، عوام کے تعاون سے چوری اور ڈکیتی کے واردات میں ملوث افراد کے لیے ہمارے لیویز اور پولیس کے جوان زمین تنگ کررہے ہیں ایسے لوگوں کا کوئی مذہب اور قبیلہ نہیں ،جس کو خاران کی عزت عزیز نہیں ہم بھی ان کی عزت نہیں کرینگے ایسے لوگوں کو گھروں سے نکال کر قرار واقعی سزا دلائے گےانہوں نے گزشتہ روز گواش روڈ پر ہونے والے واقع کو بلوچ روایات اور علاقائی معیار کے برخلاف قرار دیتے ہوئے لیویز اور پولیس کے جوانوں کو بروقت اور کامیاب کروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔خاران کی تاریخ میں یہ پہلا شرم ناک واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ چند شرپسند عناصر نے گواش کے علاقے کو نوگو ایریا بنادیا ہے نہتے شہری اور راہگیروں پر حملہ کرکے انتہائی بزدلانہ حرکت کی ہے خاران کے پرامن باسی ایسی شرپسندانہ حرکتوں اور سازشوں کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے اور نہ خاران کے روایتی امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت دیں گے انہوں نے کہا کہ خاران میں ایسے شرپسند عناصر کیلئے کوئی گنجائش اور جگہ نہیں جو یہاں آباد ہوکر یہاں کے امن و امان بگاڑنے کا سبب بن رہیںہیں۔


