ٹیک ویلی پاکستان بلوچستان کے ایک ہزار طلبہ کو 5 لاکھ ڈالر مالیت کی اسکالر شپ دیگا، معاہدے پر دستخط

کوئٹہ (آن لائن) حکومت بلوچستان اور ٹیک ویلی پاکستان کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی موجودگی میں سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ہوئے جس کے مطابق ٹیک ویلی پاکستان بلوچستان کے 1000ہونہار نوجوانوں کو 5لاکھ ڈالر مالیت کے میرٹ بیسڈ سکالر شپ دے گااور منتخب نوجوانوں کو گوگل کے اشتراک سے تربیت فراہم کی جائے گی جس میں خواتین کو خصوصی ترجیح دی جائے گی اور ان نوجوانوں کو تربیت کی تکمیل کے بعد گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ تفویض کیا جائے گا جبکہ تربیت کی تکمیل کے بعد ان نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے جبکہ عنقریب اسکول ان ویلز کے تحت ہائی ٹیک سے لیس دس بسیں بھی دوردراز علاقوں میں طلبا و طالبات کو ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کرے گی اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن بلوچستان حمزہ شفقت بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں