پاپوا نیو گنی میں 7.6 شدت کا زلزلہ، 4 افراد ہلاک، 300 سے زائد مکانات تباہ
پورٹ مورسبے (صباح نیوز) بحرالکاہل میں واقع ملک پاپوا نیو گنی میں 7.6 شدت کے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 17 زخمی جبکہ متاثرہ علاقے میں 300 سے زائد مکانات تباہ ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق پورٹ مورسبے جیو فزیکل آبزرویٹری کے ڈپٹی ڈائریکٹر میتھیو موئیہوئی نے بتایا کہ پاپوا نیو گنی میں 7.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مقامی حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کو ملک کے پہاڑی سمیت ارد گرد کے علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز چمبری جھیل سسٹم کے قریب 62 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زلزلے سے 4 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے اور متاثرہ علاقے میں 300 سے زائد مکانات تباہ ہوگئے۔
Load/Hide Comments


