ریکوڈک منصوبے میں پہلا حق مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوں کا ہے، ترجمان انسانی حقوق نوکنڈی
نوکنڈی (یو این اے) انسانی حقوق نوکنڈی کے ترجمان نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک پروجیکٹ میں سب سے پہلا حق علاقے کے تعلیم یافتہ پروفیشنل نوجوانوں کا ہے نوکنڈی کے نوجوانوں کو نظر انداز کرنے کی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں کمیونٹی ریلیشن آفیسر و دیگر پوزیشن پر نوکنڈی کے نوجوانوں کو نظر انداز کرنے کی پالیسیوں کو ماترد کرتے ہیں اگر نوکنڈی کے نوجوانوں کو سی آر او کی پوزیشن ہر نظر انداز کیا گیا تو بیرک گولڈ کے خلاف بھرپور جمہوری سیاسی احتجاج کا اعلان کریں حسمیں ریلی مظاہرے جلسہ عام شٹر ڈاون ہڑتال بھوک ہڑتالی کیمپ و پہیہ جام ہڑتال کی کال دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری بیرک گولڈ مینجمنٹ پر ہوگی نوکنڈی کے نوجوانوں کے حقوق کے لیے آواز حقوق نوجوانان نوکنڈی تشکیل دی ہے نوکنڈی کے تعلیم یافتہ اور پروفیشنل نوجوان آواز حقوق نوجوانان نوکنڈی کے فورم پر آکر متحد ہوں تاکہ کوئی بھی باہر سے آکر یہاں کے علاقے کے نوجوانوں کے حقوق غضب نہ کرسکے اور علاقے کے لوگوں پر اپنی من پسند پالیسیاں مسلط نہ کرسکے ریکوڈک پروجیکٹ میں پہلا حق علاقے کے تعلیم یافتہ پروفیشنل نوجوانوں کا یے جنہوں نے سوشل سیکٹر فنانس و ایڈمنسٹریشن جیالوجیکل و دیگر شعبوں میں ڈگری ہولڈر ہیں اور پروفیشنلی کام بھی کیا ہے آواز حقوق نوجوانان نوکنڈی علاقے کے نوجوانوں و علاقے کے عوام کے حقوق کے لیے سنجیدگی سے تمام سیاسی عوا پر غور و فکر کررہی ہے اور بہت جلد آواز حقوق نوجوانان نوکنڈی کا ایک کیبنٹ و سپورٹنگ کمیٹی تشکیل دیا جائے گا جس کے بعد باقاعدہ ریکوڈک پروجیکٹ کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کرکے باہمی مشاورت سے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا میڈیا میں اعلان کرکے علاقے کے نوجوانوں و علاقے کے عوام کو اپنے علاقائی منشور کا پیغام دیں گے ترجمان نے مزید کہا کہ آواز حقوق نوجوانان نوکنڈی علاقے کے عوام کک جمہوری سیاسی و نوجوان آواز ہے نوجوان متحد ہوں اور آواز حقوق نوجوانان نوکنڈی کو سپورٹ دیں نوکنڈی کے نوجوانوں کے حقوق کے لیے ہر جمہوری احتجاج کے ذرائع استعمال کریں گے اور بیرگ گولڈ کمپنی سے علاقے کے حقوق چھین کر دیں گے اگر نوکنڈی کے نوجوان اور یہاں کے باشعوع نوجوان خاموش رہے تو باہر سے لوگ پالیسیاں بناکر نوکنڈی کے عوام کو بائی پاس کرکے اپنے فیصلے مسلط کرکے علاقے کے عوام کے استحصال کا سلسلہ جاری رکھ کر علاقے کو مزید پسماندگی درماندگی و بدحالگی میں دھکیلیں گے جس کا علاقے کے عوام قطعی طور پر کوئی اجازت نہیں دیں گے۔


