بلوچستان بلدیاتی انتخابات، نومنتخب چیئرمینوں نے حلف اٹھا لیا، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کے انتخابات مکمل‘مختلف اضلاع میں مختلف سیاسی جماعتوں سیاسی حل چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کے انتخابات کے موقع پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تمام نومنتخب چیئرمین اور وائس چیئرمینوں نے اپنے عہدوں کو حلف اٹھالیا تفصیلات کے مطابق میرفاق علی جمالی پینل نے بھاری اکثریت سے میر اور ڈپٹی میر پر کامیابی حاصل کی ۔ میراسفندیار خان جمالی میر اور ربنواز بہرانی ڈپٹی میر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار منتخب ہوگے ۔فاق جمالی پینل نے میئراور ڈپٹی میئرپر 31 31 ووٹ حاصل کے جبکہ مدمقابل عبدالغنی ہابھی اور رفیق احمد بھٹی نے 6 .6ووٹ حاصل کے ۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل ہوگیا ۔آرآو اسسنٹ کمشنر جھٹ پٹ فہد شبیر نے میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار کے38کونسلران سے حلف لیا ۔نوشکی میونسپل کمیٹی کے چیئرمین/وائس چیئرمین کے انتخابات مکمل، نوشکی عوامی پینل اتحادی الفتح پینل اور جمعیت علمائے اسلام نے میدان مار لیا عوامی پینل کے امیدوار برائے چیئرمین یاسر حیات جمالدینی نے 16 جبکہ بی این پی اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار خالد قاضی نے 14 ووٹ لیئے وائس چیئرمین کیلئے نوشکی عوامی اتحاد اور جے یو آئی کے امیدوار ضیا الرحمان نے 16 جبکہ بی این پی اور اتحادیوں کے اظہار الحق محمد حسنی نے 14 ووٹ حاصل کیئے اس طرح یونین کونسل صاحبزادہ کے چیرمین اور وائس چیرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے جمعیت علمائے اسلام کے حاجی گل رودینی یوسی صاحبزادہ کے چیرمین اور جبکہ غلام فاروق مینگل وائس چیرمین منتخب ہوگئے اور اسی طرح یونین کونسل گومازگی کے انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کے چیرمین حیات خان جمالدینی اور وائس چیرمین عزیز احمد حسنی کامیاب قرار پاکر منتخب ہوگئے اور اسی طرح یونین کونسل مینگل میر لونگ کے انتخابی رزلٹ کے نتائج جاری نہیں ہوسکیں ۔ کامیاب امیدواروں کو انکے حامیوں نے پھولوں کے ہار پہنا لئے۔اسسٹنٹ کمشنردشت سپیزنڈ کے آفس میں یونین کونسل نمبر18 متورا چیئرمین وائس چیئرمین و کونسلران کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق 5 اپریل 2023 کو رہ جانے والی تمام یونین کونسلوں کے چیئرمین وائس چیئرمین وکونسلران کی حلف برداری کے احکامات جاری کیے تھے اس کے مطابق اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر وریٹرنگ آفیسر محمداکرم حریفال نے چیئرمین وائس چیئرمیں وکونسلران سے حلف لیا جس میں چیئرمین میرمحمدعظیم بنگلزئی وائس چیئر مین ملک خدابخش بنگلزئی بلامقابلہ منتخب ہوئے ان کے مقابلے میں کسی نے فارم جمع نہیں کیے جبکہ کونسلران میں میرجاوید شاہوانی،منظوراحمد کرد،آغا محمد کرد،طارق صابر بنگلزئی،علی حسن بنگلزئی،گل محمدبنگلزئی جبکہ خواتین میں ماہ بی بی بنگلزئی،شرما بی بی بنگلزئی شامل ہیں۔ ضلع شیرانی کے چار یونین کونسل میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ مکمل یونین کونسل آٹھ پر جمعیت علماءاسلام پاکستان علی محمد چیئرمین اور نعمت خان وائس چیئرمین ، یونین کونسل نو پر پشتونخواہ میپ کے اشرف الدین چیئرمین اور رازمحمد وائیس چیئرمین، یونین کونسل گیارہ پر آزاد امیدوار محمد سلیمان چیئرمین اور پی ٹی آئی کے قتل خان وائس چیئرمین ، یونین کونسل پندرہ پر جمعیت علماءاسلام پاکستان کے نصیرخان چیئرمین اور آزادامیدوار صاحب خان وائس چیئرمین منتخب ہوگئے چاروں یونین کونسل میں جمعیت علماءاسلام پاکستان دو یونین کونسل پر کامیاب ہوگئے الیکشن پرامن طریقے سے ہوا ضلعی انتظامیہ شیرانی کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور نومنتخب امیدوارن کے حلف برداری بھی ہوئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کوہلو کے دو یونین کونسلز میں کونسلران کی حلف برداری تقریب اور یونین چیئرمین و وائس چیئرمین کے انتخاب کے لئے پولنگ ڈگری کالج کوہلو میں منعقد کیا گیا ۔ جہاں کونسلرز سے ریٹرنگ آفیسر / اسسٹنٹ کمشنر ماوند سلطان ناصر نے حلف لیا جس کے بعد چیئرمین و وائس چیئرمین کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ۔ یونین کونسل 12 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ایڈوکیٹ شہاب الدین 7 ووٹ لے کر چیئرمین جبکہ بی بی بائی 7 ووٹ لے کر وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ۔ ضلع کچھی کی دو یونین کونسل پر چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل ،گیلو پینل کے امیدواران نے یو سی ہڈکھری اور غازی پر کامیاب قرار پائے ۔تفصیلا ت کے مطابق ضلع کچھی کی دو یونین کونسل پر چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گئی ہے گزشتہ روز ریٹرننگ آفیسر فہد شاہ راشدی کی نگرانی میں کونسلروں نےحو را ئے دہی کا ستعمال کیا جس کے غیر حتمی نتائج کے مطابق یونین کونسل ہڈکھری پر رند پینل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدوار نے تین ووٹ جبکہ گیلو پینل کے امیدواروں نے سات ووٹ حاصل کر کے کا میا بی حاصل کی 7ووٹ لیکر گیلو پینل کے ارباب علی نواز ابڑو چیئر مین جبکہ عبد العزیز وائس چیئرمین منتخب ہوئے اسی طرح یونین کونسل غازی میں دونوں پینل نے برابر برابر ووٹ لئے جس کے بعد ٹاس کے نتیجے میں گیلو پینل کے سردارذادہ میر پرویز لہڑی اور رند پینل کے امیدوار وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ضلع کچھی کے دو یونین کونسلوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے حق رائے دہی کا عمل مکمل ہوگیا غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق گیلو پینل نے دونوں یونین کونسلوں کے چیئرمین شپ اپنے نام کرلیا تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی کے دو یونین کونسلوں میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں الیکشن کا عمل زیر نگرانی ریٹرننگ آفیسر فہد شاہ راشدی کی نگرانی میں منعقد ہوئے یونین کونسل ہڈکری کی کل دس ممبران نے حق رائے دہی میں حصہ لیا نتائج کے مطابق گیلو پینل نے سات جبکہ رند پینل کو تین ووٹ پڑے اس طرح یوسی ہڈکری میں گیلو پینل کے چئیرمین ارباب علی نواز اور وائس چیئرمین عبدالعزیز منتخب ہوئے اسی طرح یونین کونسل غازی کے کل سات ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے ایک ووٹ مسترد ہوا جبکہ گیلو اور رند پینل تین تین ووٹ لیکر برابر قرار پائے فیصلہ ٹاس پر ہوا جہاں گیلو پینل کے سردارزادہ میر پرویز احمد لہڑی چیئرمین جبکہ وائس چیئرمین رند پینل کے محمد ایوب منتخب ہوئے الیکشن کے عمل کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے تھے بلوچستان عوامی پارٹی نے یونین کونسل کاڑہ میں جمعیت کو اکثریت میں ہونے کے باوجود شکست دیدی جمعیت دو دھڑوں میں تقسیم ایک دھڑے کے ممبران نے بلوچستان عوامی پارٹی سے اتحاد کرلیا چیرمین حاجی نصرالدین ترین وائس چیرمین عبدالحمید ترین منتخب۔سنجاوی یونین کونسل کاڑہ میں چیرمین وائس چیرمین پر الیکشن کے بعد بریک تھرو جمعیت اکثریت میں ہونے کے باوجود شکست سے دو چار چیرمین شپ ہار گیا جمعیت کے ممبران میں اختلاف ایک گروپ نے بلوچستان عوامی پارٹی کےساتھ اتحاد کرکے چیرمین حاجی نصرالدین ترین کو بنایا جبکہ وائس چیرمین جمعیت کے باغی گروپ کے عبدالحمید منتخب ہوئے۔ضلع زیارت کے بلدیاتی انتخابات کے دویونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے بہترین انتظامات کے بعدانتخابات بخیر وخوبی تکمیل تک پہنچ گئےنصیرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے چوتھے مرحلہ بھی مکمل ہوگیا میر قدیر بنگلزئی.میر سردار خان شر اور لیاقت علی شاہ یونین کونسلز کے چیئرمین منتخب ہوگئے تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کی یونین کونسل قبہ شیر خان شرقی نمبر 13 کیلئے پولنگ ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسداللہ سمالانی کی نگرانی میں منعقد ہوئی جس میں 13 کونسلران نے پولنگ کے عمل میں حصہ لیا جس میں میر عبدالقدیر بنگلزئی سات ووٹ لے کر چیئرمین اور محمد مراد ساسولی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار نے صرف پانچ ووٹ حاصل کیے ایک ووٹ مسترد ہوا نصیرآباد کی یونین کونسل دو اور یونین کونسل سات کے چیئرمین بلامقابلہ کامیاب ہو گئے۔میونسپل کمیٹی قلات چیرمین و وائس چیرمین کے انتخابات مکمل پاکستان پیپلز پارٹی کے نوابزادہ میر شعیب جان زہری چیرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی رئیس منظوراحمد مغل امیدوارکامیاب انتخابات کے موقع پر کل 27 کونسلران نے ووٹ کاسٹ کیے جن میں سے پاکستان پیپلزپارٹی کے نوابزادہ میرشعیب جان زہری 18 ووٹ لے کر کامیاب قرار اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے ملک عبدالناصر دہوار 8 ووٹ حاصل کیا اسی طرح وائس چئیرمین کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رئیس منظوراحمد مغل نے 17 ووٹ حاصل کرکے کامیاب اور جمیعت علماءاسلام کے سید حذیفہ شاہ 10 ووٹ حاصل کیا اس جبکہ ایک ووٹ ریجیکٹ ہوا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے میونسپل کمیٹی قلات کے لئے چیئرمین کے امیدوار نواب زادہ میر شعیب احمد زہری اور وائس چئیرمین کے امیدوار رائیس منظو راحمد دھوار تھے جن کے مد مقابل چیئرمین کیلئے بلوچستان نیشنل پارٹی سے ملک عبدالناصر دھوار اور وائس چئیرمین کیلئے اتحادی جمعیت علمائے اسلام کے سید حذیفہ شاہ تھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نواب زادہ میر شعیب احمد زہری 18 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار رئیس منظور احمد دھوار 17 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار ملک عبدالناصر دھوار نے 08 ووٹ اور جمیعت علمائ اسلام کے امیدوار سید حذیفہ شاہ 10 ووٹ حاصل کئے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءمیر شعیب احمد زہری اور رئیس منظور احمد دھوار کا کہنا تھا کہ ہم نواب ثنائ اللہ خان زہری، سردار شکیل احمد دھوار اور فرزند ئ قلات سردارزادہ نعیم جان دھوار کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں اپنا نمائندہ منطخب کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا اس کامیابی پر ہم قلات کے تمام جیالوں کا بے حد مشکور ہیں اور اپنے ووٹرز سے وعدہ کرتے ہے کہ ان کے حقوق اور مفاد کی حفاظت کرنے کے لئے کام کرنے کی کوشش کرینگےقلات قوم کو ترقی کے راستے پر آگے بڑہانے کے لئے بھرپور کوشش کرینگے۔بلدیاتی انتخابات میونسپل کمیٹی منگچر اور یونین کونسل نمبر 15 جوہان کے چیرمینوں و وائس چیرمینوں کے انتخابات مکمل میونسپل کمیٹی منگچر کے چیرمین کے لیے الخالد پینل کے سلطان محمد لانگو بمقابلہ نیشنل پارٹی کے چاکر خان محمدشہی اور وائس چیئرمین کے لیے الخالدپینل کے میرعبدالغفار شاہوانی بمقابلہ جمعیت کے لیاقت علی لہڑی مقابلہ ہوا یوں سلطان لانگو 9 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ اس کے مدمقابل چاکر خان محمدشہی 6ووٹ حاصل کرسکے اسی طرح میرعبدالغفار شاہوانی بھی 9 ووٹ حاصل کرکے وائس چیئرمین منتخب جبکہ لیاقت علی لہڑی 6ووٹ حاصل کرسکے جبکہ یونین کونسل نمبر 15 جوہان میں الخالد پینل کے سردارزادہ میرفیصل لہڑی بلامقابلہ چیئرمین اور الخالدپینل کے نوراحمد بنگلزئی بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و (ریٹرننگ آفیسر ) وحید شریف عمرانی نے یو سی کڑک کے نومنتخب کونسلران سے حلف لیا حلف برداری کی تقریب ڈپٹی کمشنر کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی اس موقع پر ریجنل الیکشن کمشنرمحمد شریف دہوار، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نعیم شہزاد، الیکشن آفیسر محمد انور بھی موجود تھے ریٹرننگ آفیسر نے یوسی کڑک کے منتخب کونسلران سے حلف لیا اور نو منتخب کونسلروں کے باہمی مشاورت و رضامندی سے چیئرمین یوسی، وائس چیئرمین کے عہدوں پر بھی نامزدگی عمل میں لائی گئی سردار زادہ ابراھیم خان باروزئی چیئرمین یوسی کڑک منتخب جبکہ ملک عبداللہ خان وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں