پی ڈی ایم اے کی خیبر پختونخوا میں سیلاب آنے کی افواہوں کی تردید

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے سوشل میڈیا پر چلنے والی سیلاب اور خراب موسم کی افواہوں کی تردید کی ہے۔پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر موسم اورسیلاب سے متعلق غیر مصدقہ پیغامات زیرگردش ہیں، عوام غیرمصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق اس حوالے سے ورسک ڈیم انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں