صارفین پر 450 ارب روپے کے واجبات، بلوچستان حکومت کی کیسکو کا انتظام سنبھالنے میں عدم دلچسپی

کوئٹہ :” وفاقی حکومت کی بلوچستان حکومت کو کیسکو کی حوالگی کے حوالے سے بات چیت کا عمل جاری ہے، تاہم صوبے نے کیسکو لینے میں عدم دلچسپی کا اظہارکردیا کیسکو کے اپنے صارفین پر 450ارب روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے ،جو صارفین سے وصول کرنا صوبائی حکومت کیلئے مشکل کام ہے ۔محکمہ توانائی کے حکام نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے درمیان کوئٹہ الیکڑک سپلائی کمپنی کو صوبے کو دینے کے حوالے سے بات چیت کا عمل جاری ہے ، تاہم صوبائی حکومت نے کیسکو لینے میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا کیونکہ اس وقت کیسکو کے زرعی ،کمرشل اور گھریلو صارفین کے ذمہ ساڑے چار سو ارب روپے واجب الادا ہیں جن کی وصولی صوبائی حکومت کیلئے مشکل کا باعث ہے،دوسری جانب بلوچستان حکومت مالی مشکلات کا شکار ہے کیسکو لینے سے مالی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں