تربت کوہ مراد پر زکریوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں زائرین زیارت کیلئے پیدل روانہ
گوادر : تربت کوہ مراد پر زیارت کے لیے سندھ اور اندرون بلوچستان سے سینکڑوں زائرین زیارت کے لئے پیدل روانہ،کراچی،اورماڑہ اور پسنی سے زکری زائرین پیدل کوہ مراد زیارت کے لیئے تربت پہنچنا شروع ہوگئے تفصیلات کے مطابق تربت میں کوہ مرادکی زیارت کے لیئے سینکڑوں زکری زائرین پیدل روانہ ہوچکے ہیں زکری زائرین ہر سال 27ویں رمضان میں کوہ مراد کی زیارت کے لیئے تربت جاتے ہیں اس دوران کچھ زائرین پیدل بھی سفر کرتے ہیں جو اندرون سندھ،کراچی،اورماڑہ اور پسنی سے بھی پیدل زیارت چلے جاتے ہیں تربت کوہ مراد زیارت کے لیئے زکری زائرین کی آمد کا سلسلہ 26ویں رمضان تک جاری رہتا ہے اور 27ویں رمضان کو لیلتہ القدرکی شب اپنی رسومات ادا کرنے کے بعد اپنے علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments


