پسنی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ہزاروں مستحقین رقوم کے حصول سے محروم

پسنی : پسنی میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ہزاروں مستحقین رقوم کی حصول سے محروم،دیہی علاقوں سے آنے والی خواتین کنیکٹ کمپنی نے تین ٹیب بند کرکے صرف اپنے من پسند ریلٹیرکی دو ٹیب کو آن کردیا ہے جو ہر مستحقین سے پانچ سو روپے وصول کررہا ہے،اس گھناونے کام میں کنیکٹ کمپنی کے مکران ڈویژن کے کرتا دھرتاں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے،کٹوتی مافیا کے سامنے ڈپٹی کمشنر گوادر،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ڈویژنل منیجربھی بے بس تفصیلات کے مطابق پسنی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ہزاروں مستحقین اپنے رقوم کی حصول کے لیئے دربہ درکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں پسنی کے دیہی علاقے کلانچ،کلمت،شادی کورسے آئی ہوئی مستحقین خواتین کو قرم کی حصول کے لیئے مشکلات کا سامنا ہے اور وہ تین تین روز تک وہ پسنی میں اپنے رشتہ داراور کچھ خواتین ایک کلینک کے احاطے میں بے یارومددگار پڑی ہوئی ہیں اور انکا کوئی پرسان حال نہیں ہے دوسری جانب کنیکٹ نامی کمپنی نے صرف اپنے من پسند ریلٹیرکی دوٹیب آن کی ہوئی ہیں اور مستحقین کو شکایت ہے کہ مذکورہ ٹیب مالکان ہر مستحقین سے پانچ سو روپے وصول کررہے ہیں جبکہ پسنی شہر کے تین ٹیب کو بلاجواز بند کردیا گیا ہے دو ٹیب سے پسنی کے مستحقین کو بروقت رقم کی حصول میں مشکلات کا سامنا ہے اور مستحقین تین تین روز تک رقم سے محروم ہوکر واپس آپنے گھروں کو چلی جاتی ہیں اس سلسلے میں زرائع نے بتایا کہ کنیکٹ کمپنی کے مکران ڈویژن کے زمہ داران کی جانب سے ٹیب ریٹیلر سے کمیشن کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کمیشن نہ دینے کی وجہ سے انکے ٹیب بند کردیئے گئے ہیں دوسری جانب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈویژنل منیجر بھی مذکورہ مافیا کے سامنے بے بس ہیں اورعوامی شکایت پر ڈپٹی کمشنر گوادرنے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا،مستحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تین ٹیب جو بلاوجہ بند کردیئے گئے ہیں انہیں فوری طورپر بحال کیا جائیں تاکہ مستحقین کو بروقت رقوم کی ادائیگی ممکن ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں