تربت میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

تربت (آن لائن) تربت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب تربت میں نیشنل بینک چوک کے قریب نامعلوم مصلح افراد نے فائرنگ کرکے محمد آفتاب سکنہ سندھ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کاروائی تربت پولیس کررہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں