42سال بعد منسوخ اراضی کی بحالی،کمشنر قلات سے رپورٹ طلب

حب(نمائندہ انتخاب ) ریونیو ڈیپارٹمنٹ لسبیلہ کا صوبائی حکومت کو 3ارب روپے چونا 1980 ءکی منسوخ شدہ اراضی کی 42سال بعد بحالی اعلیٰ حکام نے سخت نوٹس لے لیا سینئر بورڈ آف ریونیو نے کمشنر قلات ڈویژن سے مکمل انکوائری اور ملوث ذمہ داران کا تعین کر کے 15دنوں میں رپورٹ طلب کرلی اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ دنوں روزنامہ انتخاب میں ضلع لسبیلہ حب کی تحصیل گڈانی کے موضع چیچائی میں 1980ءمیں درستگی کھاتہ میں دی گئی اراضی 360ایکڑ زمین کی منسوخی کے بعد 42سال بعدمذکورہ اراضی کی بحالی اور الاٹمنٹ کے حوالے سے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے کمشنر قلات ڈویژن سے اس بابت مکمل انکوائری کر کے اور ذمہ داران کا تعین کر کے مفصل رپورٹ طلب کرلی ہے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے مراسلہ کے مطابق کمشنر قلات ڈویژن سے مذکورہ معاملے کی 15دنوں میں رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں