چین، چاقو حملے میں 37طلباء سمیت 39افراد زخمی

چین :چین میں پرائمری اسکول میں چاقو حملے میں 37طلباء سمیت 39افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔چین کے جنوبی علاقے گوانگ زی کے پرائمری اسکول میں چاقو حملہ صبح کے وقت کیا گیا، مقامی میڈیا کے مطابق چاقو حملےمیں سیکیورٹی گارڈ ملوث ہے۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں