بلوچستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے کوئٹہ میں بھی ایک کلو چینی 125 روپے اور نواحی علاقوں میں 130 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے فیصل آباد میں ایک کلو چینی 40 روپے کے اضافے کے بعد 130 سے 135 کی ہوگئی ہے حیدرآباد میں چینی کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے، کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی 120روپے جب کہ ریٹیل میں 130 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے ادھر پشاور میں بھی ایک ہفتے میں ایک کلو چینی25 روپیکے اضافے کے بعد 131 روپے کی ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں