مچھ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 مشتبہ افراد ہلاک، ایک گرفتار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) مچھ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مشتبہ افراد ہلاک، ایک گرفتار۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر تخریب کاروں کو روکنے کیلئے مختلف راستوں کو بند کیا اور 3 تخریب کاروں کو ان کے ٹھکانے کی طرف بڑھتے ہوئے روکا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ روکے جانے پر تخریب کاروں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 تخریب کار مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں ایک تخریب کار کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ تخریب کاروں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تخریب کار شہریوں کو نشانہ بنانے، کوئلہ کان کے مالکان کو بھتے کیلئے ہراساں کرنے میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تخریب کاروں کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں