ایران، اسکول کی مزید درجنوں طالبات کو زہر دینے کے واقعات

تہران :”ایران بھر میں طالبات کو زہر دینے کے پراسرار واقعات کا سلسلہ جاری ہے جس نے کئی مہینوں سے ملک کو ہلا کر رکھا ہوا ہے، مقامی میڈیا کے مطابق ہفتے کو متعدد اسکولوں کی مزید درجنوں طالبات کو زہر دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نومبر کے آخر سے ان کیسز کی لہر میں اضافہ ہوا ہے جہاں اسکولوں کی طالبات کو اسکولوں کے احاطے میں ناخوشگوار بدبو کے بعد بیہوشی، متلی، سانس لینے میں تکلیف اور دیگر علامات کا سامنا کرنا پڑا جن میں سے کچھ کو ہسپتال میں داخل کرکے علاج کرنا پڑا۔ مقامی حکام کے مطابق تیل کی دولت سے مالا مال جنوب مغربی صوبے خوزستان کے شہر ہفتکل میں اسکول کی کم ازکم 60 لڑکیوں کو زہر دیا گیا۔صوبائی طبی حکام نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ادبیل کے شمال مغرب میں 5 اسکولوں کی متعدد طالبات کو زہر دیا گیا، متاثرہ لڑکیوں میں بے چینی، سانس میں تکلیف اور سر درد کی علامات دیکھی گئیں۔آئی ایل این اے نے مزید وضاحت دیتے بغیر رپورٹ کیا کہ مغربی صوبے آذربائیجان کے دارالحکومت ارمیا کے قصبے میں اسکول کی متعدد لڑکیوں کو بیمار ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔سرکاری حکام کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے 31 صوبوں کے 25 مقامات کے 230 سے زائد اسکولوں میں 7 مارچ تک 5 ہزار سے زائد طالبات اسی طرح کے زہرسے متاثر ہو چکی ہیں۔ایم پی حامد رضا کاظمی جو اس قسم کے کیسز کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی جانے والی نیشنل فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سربراہ ہیں، نے وضاحت کی کہ حتمی رپورٹ دو ہفتوں میں شائع کر دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں