مستونگ بس اڈہ میں مسلح افراد کی فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق
مستونگ(مانیٹرنگ ڈیسک)مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق مستونگ بس اڈہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کیشناخت مولوی ضیا الرحمن سکنہ صدیق آباد کے نام سے ہوئی ہے ۔ لاش کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کردیا گیا۔فوری طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی۔تحقیقات مستونگ سٹی پولیس کر رہی ہیں۔
Load/Hide Comments


