گورنر بلوچستان کی کوئٹہ میں قندھاری بازار بم دھماکے کی مذمت، وزیر داخلہ نے رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ : گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے قندھاری بازار میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ گورنر بلوچستان نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو علاج معالجہ کے تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں۔گورنر بلوچستان نے جان بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو کا کوئٹہ ‘ قندہاری بازار شارع اقبال پر دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے وزیر داخلہ نے حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی وزیر داخلہ کی شہداءکے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کی میر ضیاءاللہ لانگو نے حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ داخلی اور خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ کی جاےدشمن اس طرح حملے کرکے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں