گوادر سیشن کورٹ نے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی
گوادر (نمائندہ انتخاب) سیشن جج گوادر کی عدالت نے حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ھدایت الرحمن کی ضمانت کی درخواست خارج کردی ہے۔ یاد رہے کہ مولانا ھدایت الرحمن کے خلاف درجنوں مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں مبینہ طورپر احتجاجی مظاہروں کے دوران مولانا ھدایت الرحمن و ساتھیوں پر پولیس اہلکار کی ہلاکت کا بھی مقدمہ شامل ہے۔ دیگر مقدمات میں مولانا ھدایت الرحمن کو ضمانت دی جاچکی ہے مگر قتل کے مقدمہ میں مولانا ھدایت الرحمن دوماہ سے زائد عرصے سے زیرِ حراست ہیں اور مولانا ھدایت الرحمن نے ضمانت پر رہائی کے لئے سیشن کورٹ گْوادر میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی جسے سیشن جج گْوادر کی عدالت نے گزشتہ روز کی سماعت کے بعد منگل کے روز حکم سناتے ہوئے خارج کردی ۔
Load/Hide Comments


